ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترقی کی رفتار بڑھانے کا عزم:کونراڈ کے سنگما

ترقی کی رفتار بڑھانے کا عزم:کونراڈ کے سنگما

Sun, 18 Mar 2018 23:20:03    S.O. News Service

شیلانگ،18؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ریاست کی کمان اپنے ہاتھ میں لینے کے محض دو ہفتے میں میگھالیہ کے 40 سالہ وزیر اعلی کونراڈ کے سنگماکا کہنا ہے کہ انہیں یہ احساس ہے کہ حکومت چلانا مشکل کام ہے۔حالانکہ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ترقی کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے لئے اپنی پوری کوشش کرنے کے لئے ہی وہ یہاں ہیں۔اقتصادی اور انتظامی چیلنجوں سے برسرپیکار میگھالیہ کے وزیر اعلی نے کہا کہ ان کی حکومت کی ترجیح انتظامی نظم و ضبط قائم کرنا اورنیا کاروباری ماحول تیار کرنا ہے تاکہ عوام تک خدمات جلدی پہنچ سکیں۔

لوک سبھا کے سابق صدر پی اے سنگما کے بیٹے کونراڈ نے سات مارچ کو میگھالیہ کے 12 ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔انہوں نے کہاکہ آگے بہت چیلنجز ہیں، مالی، نفاذ کے چیلنجز، انتظامی چیلنجز کچھ ایسے مسائل ہیں جن کی طرف فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وہ نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی)کی قیادت والی مخلوط حکومت کے قائدہیں۔اس میں بی جے پی کے علاوہ علاقائی پارٹیاں یو ڈی پی، پی ڈی ایف اور ایچ ایس پی ڈی پی بھی پارٹنر ہے۔انہیں ایک آزاد ممبر اسمبلی کی بھی حمایت حاصل ہے۔نئے کاروباری ماحول کو تیار کرنے کے لئے وہ ہر روز صبح دس بجے یا اس سے پہلے ہی دفتر پہنچ جاتے ہیں اور شام سات بجے تک وہاں رہتے ہیں۔


Share: